کشف المحجوب حضرت داتا علی ہجویری کی کتاب ہے اس کتاب کے متعلق آپ کچھ اگر جانتے ہیں تو اس صفحہ پر بیان کریں یا آپ نے کشف المحجوب پڑھی ہے اور اس میں آپ کو کمپوزنگ کی یا کوئی اور غلطی نطر آئی ہے تو بتائیں تاکہ اس کی اصلاح ہو سکے شکریہ۔
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے پاس موجود کشف المحجوب آپ کی اپنی پبلش شدہ ہے یا کسی اور کی اس کو فروخت کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کی تسلی کر لیں۔اگر اس میں یا دیباچہ میں یا فہرست یا پیش لفظ ،تعارفیہ وغیرہ میں لفظ یا الفاظ غلط لکھے گئے ہیں یا حوالے درج نہیں۔اگرمتن نا مکمل ہے۔عربی موجود ہے تو ترجمہ موجودنہ ہویاترجمہ موجود ہو جبکہ عربی موجود نہ ہو وغیرہ۔اردو موجود ہو اور فارسی موجود نہ ہو،یا اردو موجود نہ ہووغیرہ۔اگر اس میں اعراب کی غلطی یا غلطیاں ہیں۔اگر اس میں لفظ یا الفاظ کے حروف تہجی میں فرق ہے جس کی وجہ سے معنی یامعانی تبدیل ہو گیا یا غلط ہو گیاوغیرہ۔اگر اس میں غلط سپیس دی گئی ہے جس کی بدولت لفظ یا الفاظ کے سمجھنے میں دقت آ رہی ہے یا اس کا مفہوم بدل گیا یا نہ قابل سمجھ ہو گیایا ویسے ہی خالی جگہ چھوڑ دی جو کے کوئی شک پیدا کر رہی ہے۔اگر اس میں آیت یا آیات قرانی میں سے کوئی لفظ یاالفاظ غلط لکھ دیے یا وہ پوری غلط ہے یااس میں اعراب غلط ہیں یا اس کا ترجمہ غلط ہے یا قرآن کی سورت کاحوالہ یا حوالے غلط درج ہیں، وغیرہ۔اگر اس میں قرآنی آیت یا آیات موجود ہیں لیکن اس کا ترجمہ موجود نہیں یا ترجمہ موجود ہے اور قرآنی آیت یا آیات موجود نہیں جبکہ صحیح متن میں موجود ہوں۔اگر اس میں حدیث یا احادیث غلط ہیں یاان میں غلطی ہے یا ان کے ترجمہ میں غلطی ہے۔اگر اس میں حدیث یااحادیث موجود ہیں لیکن اس کا ترجمہ موجود نہیں یا ترجمہ موجود ہے اورحدیث یا احادیث موجود نہیں جبکہ صحیح متن میں موجود ہو۔اگر اس میں حدیث یا احادیث کے حوالہ یا حوالے غلط ہیں۔فارسی یا عربی یا اردو غلط ہے یا ان میں سے فارسی یا عربی موجود ہے اور ترجمہ موجود نہیں وغیرہ۔اگر اس میں کوئی لفظ یا الفاظ پرنٹنگ مدہم ہونے سے نہ قابل پڑھائی رہے ہیں یا صفحہ یا صفحات کے غلط کاٹنے کی وجہ سے غائب ہوگے ہیں یا پرنٹنگ ترچھی ہے۔اگر اس میں بزرگ یا بزرگوں کے نام غلط یا ان کی ولدیت یا اس قسم کی غلطیاں ہیں ۔یا ان کے نام غلط حروف تہجی سے لکھ دیے ہیں جیسا کہ ص کو س وغیرہ۔اگر اس میں لفظ یا الفاظ یا لائن یا پیرا گراف کو آگے پیچھے یا غلط کر دیا ہے۔فارسی نسخہ میں الفاظ موجود ہوں جبکہ ترجمہ میں ان کو حذف کر دیا ہویا اپنے سے اضافہ کیا ہووغیرہ۔اگر اس میں جملہ یا جملات نامکمل ہیں یا اس میں پیرا گراف نامکمل ہیں یا لفظ یا الفاظ نا مکمل ہیں۔اگر اس میں کوئی لفظ یاالفاظ یاجملہ یاجملات یاپیراگراف یا صفحہ چھوڑے یا حذف کر دے ہیں یا اس میں اضافی لفظ یا الفاظ یاجملہ یا جملات یا پیراگراف ڈال دے ہیں جو کہ صحیح متن میں موجود نہ ہیں۔اگر اس میں موجود نمبروں کی صفحہ یا صفحات کی یا باب کی ترتیب یا پرنٹنگ غلط ہے یا کوئی عدد یا نمبریا تعداد وغیرہ غلط درج ہے یاموجود نہیں یا موجودہے بغیر وجہ۔اگر اس میں باب یا صفحہ یا صفحات وغیرہ کو غلط بائینڈ کیاگیا یا وہ کتاب میں موجود ہی نہیں۔اگر اس میں لفظ یا الفاظ کو اکٹھا ملا دیا ہے یا غلط ملا دیا ہے یا داہرایا جس سے ان کے معنی یا معانی بدل گئے یا وہ غلط ہو گئے یا لفظ کے ساتھ کسی علامت یا حرف یالفظ کا استعمال جو کے غلط ہو۔اگر اس میں موجو د واحد جمع ، مذکر مونث یا حرف جار (نے ،کو، میں، کے )وغیرہ کو غلط استعمال کیا یا حذف کیا ہے یا گرامر یا املاء نویسی کی غلطی یا غلطیاں ہیں یا اصل متن میں تحریف کی۔اگر صفحات کو کم کرنے کے لالچ میں کتاب کی صحت پر فرق ڈال دیا ہے۔یا ایسا صفحہ استعمال کیا جس پر داغ ہیں اور وہ لفظوں پر خود ہی نکتہ یا نکتے لگا کر لفظ یالفظوں کے معنی یامعانی بد ل رہاہے۔اگرکشف المحجوب کے ل کو دوسرے لفظ کے ساتھ مکس کر دیا ہے۔یا اس میں ایسی غلطی یا غلطیاں ہیں جن کے پڑھنے سے گناہ مل رہا ہے۔اگراس میں حضرت داتا علی ہجویری کے حالات درج کرنے میں کوئی غلطی یا غلطیاں ہیں یا حوالے درج نہیں۔اگر اس میںﷺ ، ٌ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ، رحمتہ اللہ علیہ) کا استعما ل مو جود نہیں یا غلط لکھاہے یا اس کی ٌ (واحد جمع یا مذکر مونث غلط ہے یا موجود نہیں ہے )،وغیرہ۔اگراس میں فارسی سے ترجمہ کیے ہوئے نسخے کا حوالہ درج نہ ہے اور اختلاف کی صورت میں حوالہ درج نہ ہو۔اگر اس میں اس کے علاوہ کوئی غلطی یا غلطیاں ہیںیا کوئی نقص یا نقائص موجود ہیں۔اگر یہ پاکستان میں لاگو قوانین کے خلاف ہے۔تو آپ پر اس کی فروخت پر قانونی ودیگر کاروائی برمطابق قانون عمل میں لائی جا سکتی ہے۔متعدد کشف المحجوب کی کتابوں کو جو کے مختلف ناشروں کی ہیں کو پڑھا یا دیکھا گیا تو ان میں جن غلطیوں کا تذکرہ کیا گیا وہ کسی حدتک یا مکمل طور پرپائی گئیں،کرمانوالے بک شاپ والوں نے بھی ان غلطیوں کی نشاندہی اپنی نشرکردہ کشف المحجوب میں کچھ حد تک کی ہے۔ لہذا آپ اپنی نشر کردہ کشف المحجوب کو ہر قسم کی غلطیوں سے پاک پندرہ دن کے اندر کر لیں ورنہ آپ کے خلاف قانونی کاروائی بمطابق قانون عمل میں لائی جائیگی جس میں ہرجانہ بھی آپ کو ادا کرنا ہوگا۔

